ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقتصادی بنیادپرریزرویشن کافیصلہ کیاجائے: بسوارج ہورٹی

اقتصادی بنیادپرریزرویشن کافیصلہ کیاجائے: بسوارج ہورٹی

Wed, 24 Feb 2021 11:48:23    S.O. News Service

بنگلورو،24؍فروری(ایس او نیوز)اگرکسی برادری یاکمیونٹی کوریزرویشن دیاجاتاہے تواس کواقتصادی بنیادپرریزرویشن ملناچاہئے۔اس خیال کااظہارریاستی لجس لیٹوکونسل کے چیرمین بسوارج ہورٹی نے کیا۔

ایک اخباری کانفرنس سے انہو ں نے کہاکہ ہماری ریاست میں خط غربت سے نیچے زندگی گزرانے والے ایک کروڑ36لاکھ (1.36کروڑ)کنبے بی پی ایل کارڈرکھتے ہیں۔ان میں کتنے کنبے حقیقی معنی میں غریب ہیں کسی کومعلوم نہیں ہے۔اقتصادی حالت دیکھ کرریزرویشن دینامناسب اقدام ہوگا۔حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں ریزرویشن کے لیے جدجہدشروع ہوگئی ہے۔تمام طبقات اپنے اپنے طبقہ اورکمیونٹی کے ریزرویشن میں اضافہ کی مانگ کررہے ہیں۔حکومتوں کوچاہئے کہ وہ اقتصادی حالت مدنظررکھتے ہوئے ریزرویشن دینے کے بارے میں غورکریں۔ملک میں چل رہی ریزرویشن کی تحریکوں پرمیں بھی بغوردیکھ رہاہوں۔

انہوں نے کہاکہ مالداراورغریبوں کے مابین ریزویشن ہوناچاہئے بالخصوص غریبوں کے لیے ریزرویشن فراہم کیاجاناچاہئے۔ذات اوربرادریوں کی بنیادپرہورہی تحریکوں کاآج بھی میں مخالف ہوں۔چندمذہبی رہنماان تحریکوں میں شامل ہوئے ہیں اس پرمیری نظرہے۔

موبائل کے استعمال پرپابندی: 4مارچ سے شروع ہورہے ریاستی بجٹ اجلاس میں اس مرتبہ اراکین اسمبلی سمیت ودیگرحکام کوسیشن میں مونائل استعمال کرنے پرمکمل پابندی عائدکی جائے گی۔سیشن کارروائی کے دوران موبائل سے خلل اندازی ہوتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ اسمبلی اجلاس کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی پرکاش راٹھورکے موبائل استعمال کرنے کامعاملہ اتناگرمایاکہ اجلاس کاآدھا دن موبائل کی نذرہوگیا۔آئندہ ایسے واقعات رونمانہ ہوں ا س کے لیے سیشن میں موبائل لانے پرمکمل پابندی عائد کرنے مناسب حل معلوم ہوا۔انہوں نے کہاکہ غیرمتوقع اوراچانک اس قسم کاواقعہ رونماہوجائے توکیاجاسکتاہے،اس پربحث کرنے سے کیافائدہ ہوگااس پربات چل رہی ہے۔ہم عوامی منتخب نمائندہ ہیں اس لیے اس بات کااحساس کرتے ہوئے ہم کوسیشن کامکمل مفیدبنانے پرتوجہ مرکوزکرنے ہوگی۔انہوں نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ذرائع ابلاغ (میڈیا)کودوررکھنے کاسوال پیدانہیں ہوتا،میں ہمیشہ میڈیاکے ساتھ چلتاآیاہوں۔بجٹ اجلاس شروع ہونے سے دودن قبل پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے تمام تفصیلات وجانکاری فراہم کی جائے گی۔انہوں نے امیداظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ بجٹ اجلاس میں عمدہ بحث ہونے کامکان ہے۔


Share: